یہ وُہی دِن ہے جِسے خُداوند نے مُقرّر کِیا۔ ہم اِس میں شادمان ہوں گے اور خُوشی منائیں گے۔ زبُور 24:118
خُداوند یسوع آپ کوکثرت کی زندگی دینے کے لیے موا اور اِس کثرت کی زندگی سے لطف اندوز ہونا آپ کے فیصلے پر منحصر ہے، آپ کے حالات پر نہیں۔ شُکر ہے کہ آپ جہاں ہیں وہاں خُوش رہنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں اوراِس وقت بھی آپ کی زندگی چاہے جیسی بھی ہے اور مستقبل میں جہاں ہوگی آپ اس سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ آپ کو اپنی زندگی کے سفر سے خوش ہونے کا ٹھوس فیصلہ کرنا ہے۔
آپ اُونچی آواز میں یہ اِقرار کریں اور اِس طرح سے خوش رہنے کا آغاز کریں، "مَیں اپنی زندگی میں شادمان ہونے کی شروعات کرنے جا رہا/رہی ہوں۔” میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ جب تک یہ خیال آپ کی سوچوں میں بس نہیں جاتا اُس وقت تک آپ ہر صبح بستر میں سے نکلنے سے پہلے بیدار ہوتے ہی بُلند آوازمیں یہ اعلان کریں کہ، "مَیں آج پورا دن خوش رہوں گا/گی! مَیں اس دن کو اپنے کنٹرول میں رکھوں گا/گی! مَیں شیطان — جو خُوشی کا چورہے — پر کنٹرول کروں گا/گی، اس سے پہلے کہ وہ مجھ پرحملہ آور ہونے کی کوشش کرے۔ مَیں نے اپنے ذہن میں فیصلہ کر لیا ہے کہ مَیں آج خوش رہوں گا/گی!” صحیح سوچ رکھنے سے ہر حال میں مدد ملتی ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
مَیں آج تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ، کہ کثرت کی زندگی بسر کرنا میرے اختیار میں ہے کیونکہ خُداوند یسوع اِسی لئے موا۔ مجھے ایک دُکھی، ناخُوش زندگی گزارنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مَیں تیری بھلائی کا جشن منانے اور تیری دی ہوئی زندگی سے لطف اندوز ہونے کا انتخاب کر سکتا/سکتی ہوں۔