PBT-334 نیا آغاز

کہ تُم اپنے اگلے چال چلن کی اُس پُرانی اِنسانِیّت کو اُتار ڈالو جو فریب کی شہوَتوں کے سبب سے خراب ہوتی جاتی ہے۔ اور اپنی عقل کی رُوحانی حالت میں نئے بنتے جاؤ۔ اور نئی اِنسانِیّت کو پہنو جو خُدا کے مُطابِق سچّائی کی راست بازی اور پاکِیزگی میں پَیدا کی گئی ہے۔                    اِفِسیوں 4 :22-24

خُدا کے ساتھ ہمارے تعلق کے بارے میں بہت سی خاص باتوں میں سے ایک یہ ہے کہ ہمیں ہمیشہ دوبارہ سےشروع کرنے کا موقع مل سکتا ہے اور ہمیں اس بات کے لیے شُکر گزاری کرنی چاہیے۔ اُس کا کلام کہتا ہے کہ اُس کی رحمت ہر روز نئی ہوتی ہے۔ یسوع نے ایسے شاگردوں کا انتخاب کیا جن میں کمزوریاں تھیں اور وہ غلطیاں کرتے تھے، لیکن وہ اُن کے ساتھ کام کرتا رہا اور اُن کی مدد کرتا رہا تاکہ وہ اس  کی مرضی کے  مطابق ڈھل جائیں۔ شُکر ہے، وہ آپ کے لیے بھی ایسا ہی کرے گا، اگر آپ اُسے اجازت دیں گے۔

پولس رسول نے زور دے کر کہا کہ یہ ضروری ہے کہ پیچھے کی باتوں کو چھوڑ دیا جائے اور آگے کی چیزوں کی طرف بڑھا جائے (دیکھیں فلپیوں 3: 13)۔ اپنے ماضی سے مت گھبرائیں؛ جتنا اختیارآپ اُسے دیں گے اُس کا آپ  پر اتنا ہی اختیار ہوگا اور اس کے سوا اس کا آپ پر کوئی اختیار نہیں ہوسکتا۔ آپ نے اپنے ماضی اور اس میں کی جانے والی غلطیوں سے جو کچھ سیکھا ہے اُس کے لیے شُکر گزار رہیں اور اس بات کے لیے بھی شُکر گزار ہوں کہ آج ایک نیا آغازہے اور یہ کہ آج آپ کے ساتھ کچھ اچھّا ہو گا!

شُکرگزاری کی دُعا

مَیں شُکر گزار ہوں، اَے باپ، کہ تُو نے مجھے مستقبل کی اُمید دی ہے۔ تیرا شُکرہو کہ میں ہر دن ایک نیا آغاز کرسکتا ہوں اور مجھے اب اپنے ماضی کے اختیار میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مَیں تیری رحمت حاصل کرسکتا/سکتی ہوں اور ہر نئے دن میں اچھّی چیزوں کی اُمید کرسکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon