کیونکہ مُجھ کو یقِین ہے کہ (بلاشبہ) خُدا کی جو مُحبّت ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوعؔ میں ہے اُس سے ہم کو نہ مَوت جُدا کر سکے گی نہ زِندگی۔ نہ فرِشتے نہ حُکُومتیں۔ نہ حال کی نہ اِستِقبال کی چِیزیں۔ نہ قُدرت نہ بُلندی نہ پستی نہ کوئی اَور مخلُوق۔ رُومِیوں 8 :38-39
مُحبّت کے تمام مختلف پہلوؤں کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے، ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ مُحبّت کی دو قسمیں ہیں: خُدا کی مُحبّت اور انسان کی مُحبّت ۔
- انسان کی مُحبّت ناکام ہوجاتی ہے، وہ نااُمید ہوجاتی ہے؛ لیکن خُدا کی مُحبّت کبھی نا کام نہیں ہوتی۔
- انسان کی مُحبّت محدود ہے، یہ ختم ہو جاتی ہے؛ لیکن خُدا کی مُحبّت لامحدود اور اَبدی ہے۔
- انسان کی مُحبّت سازگار رویے اور حالات پر منحصر ہے؛ خُدا کی مُحبّت کا انحصارہماری کارکردگی پرنہیں ہے۔
- لوگ اپنی مُحبّت شرطوں پر رکھتے ہیں، لیکن خُدا کی مُحبّت غیر مشروط ہے۔
یہ لامتناہی، لامحدود، غیرمشروط مُحبّت وہ مُحبّت ہے جو خُدا ہرروز کرتا ہے! اُس کی مُحبّت کے لیے شُکر گزار ہوں؛ اُس کی مُحبّت کا جشن منائیں؛ اور زندگی میں محفوظ رہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کو اپنے آسمانی باپ کی غیر مشروط مُحبّت اور قبولیت حاصل ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، میری مدد کر کہ آج اپنے لیے تیری کامل، غیر مشروط مُحبّت کا جشن مناؤں۔ مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تیری مُحبّت انسان کی مُحبّت سے اعلیٰ ہے، اور مَیں شُکر گزار ہوں کہ تُو ہر روز مجھ پراِس مُحبّت کو ظاہر کرتا ہے۔