اور بغَیر اِیمان کے اُس کو پسند آنا نامُمکِن ہے۔ اِس لِئے کہ خُدا کے پاس آنے والے کو [ضرور] اِیمان لانا چاہئے کہ وہ مَوجُود ہے اور اپنے طالِبوں کو بدلہ دیتا ہے۔ عِبرانیوں 6:11
اِیمان ایک طاقتور قوّت ہے جس تک ہماری رسائی ہے اور اس کے لیے ہمیں بہت شُکر گزار ہونا چاہیے۔ جب ہم اِیمان کے ساتھ زندگی بسرکرتے ہیں، تو ہم خُدا کو اپنے لیے اور ہمارے ذریعے حیرت انگیز کام کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اِیمان خُدا کی قدرت، حکمت اور نیکی پر کامل بھروسے کے ساتھ پوری انسانی شخصیت کا اُس کی طرف جھکاؤ ہے(دیکھیں 4:1)۔ ہم بچّوں کے سے اِیمان کے ساتھ خُدا کے پاس آسکتے ہیں، محض اُس کے کلام پر یقین رکھتے ہوئے اور اُس پر اپنا اِیمان رکھ کر کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرے گا۔
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اُن کے پاس اِیمان نہیں ہے، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ ہم سب کا اِیمان ہے، لیکن شاید ہم اسے خُدا پر رکھنے کا انتخاب نہیں کرتے۔ جب آپ کرسی پر بیٹھتے ہیں تو آپ کو یقین ہوتا ہے کہ یہ آپ کو سنبھالےگی۔ جب آپ بینک میں رقم جمع کرتے ہیں تو آپ کو یقین ہوتا ہے کہ آپ واپس آکر ضرورت پڑنے پراُسے نکال سکتے ہیں۔ آپ کس چیز پر یا کس ہستی پر اِیمان رکھتے ہیں؟
مَیں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ اپنا اِیمان کسی غیر مستحکم اور کمزور چیز پر نہ رکھیں بلکہ خُدا پررکھیں جو ایک مضبوط چٹان ہے اور کبھی نہیں بدلتا۔ وہ وفادار ہے اور ہمیشہ وہی کرے گا جو وہ کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، مَیں شُکر گزار ہوں کہ تُو نے مجھے اِیمان بخشا ہے۔ مَیں تجھ پر ایمان رکھتا/رکھتی ہوں کہ تُو ہمیشہ میری ضروریات کو پورا کرے گا اور میرا خیال رکھے گا۔ تیری بھلائی اور مُحبّت کے لیے تیرا شُکر ہو۔