PT-102 خُدا کو سب کچھ بتا دیں

صبح و شام اور دوپہر کو میں فریاد کروں گا اور کراہتا رہوں گا.اور وہ میری آواز سُن لے گاپر میں تجھ پر توکل کروں گا۔                           زبور 55 : 17، 23

داؤد کبھی بھی اپنے احساسات کو خُدا کے سامنے ظاہر کرنے سے شرماتا نہیں تھا۔ لیکن وہ مزید یہ بھی کہتا ہے کہ وہ خُدا پر بھروسہ کرتا ہے کیونکہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں وفادار ہے۔ اکثر داؤد خُدا کو اس کے وعدے بھی یاد دلاتا ہے۔

میرا اِیمان ہے کہ داؤد روحانی اور یہاں تک کہ جسمانی طور پر خُدا کے سامنے اپنے احساسات کو ظاہر کرنا ٹھیک سمجھتا ہے۔ اس کے نزدیک یہ منفی احساسات سے چھٹکارا پانے کا ایک طریقہ تھا تاکہ وہ اس کے اندر کے انسان کو نقصان نہ پہنچا سکیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ خُدا کے چھٹکارے کا منتظر بھی رہتا۔ بعض اوقات ہم اپنی زندگی میں جو درد محسوس کرتے ہیں اسے نکلنے کے لئے کسی راستے کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر ہم کچھ وقت نکالیں اور سب کچھ خُدا کو بتائیں تو ہماری بڑی مدد ہوگی۔ اگرچہ وہ سب کچھ جانتا ہے لیکن اس کو بتانا ہمارے لئے ایک اچھّا چھٹکارا ہوگا۔ اس کو اپنے سارے احساسات کے بارے میں بتانے کے بعد ہمیشہ اس کو یہ بتائیں کہ آپ اُس پر بھروسہ کرتے ہیں کہ وہ سب چیزوں کو درست بنا دے گا اور اُس سے مدد مانگیں تاکہ آپ اس کے کلام کے مطابق زندگی بسر کرسکیں نہ کہ اپنے احساسات کے مطابق۔

 

آج کا قوّی خیال: میں خُدا کو بتا سکتا/سکتی ہوں کہ میں کیسا محسوس کرتا/کرتی ہوں اور وہ مجھے کبھی رد نہیں کرے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon