PT-104 سب حالتوں میں شادمانی

مصیبت زدہ کے تمام  ایام بُرے ہیں (پریشان خیالات اور بدشگونی  کے باعث) پر خُوش دِل ہمیشہ جشن کرتا ہے (حالات کے باوجود)۔                       امثال 15 : 15

ہماری خوشی کا انحصار ہمارے حالات پر نہیں ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی زندگی میں کیا ہورہا ہے آپ مثبت رویہ اپنائیں۔ وقت سے پہلے خود کو تیار کر لیں پس چاہے کچھ بھی ہوجائے آپ اُس میں بھلائی ہی تلاش کرلیں گے۔ سب حالتوں میں کچھ خوشی تلاش کریں اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوں۔

خُدا ہر بات میں بھلائی کا خواہاں ہے اور آپ کو بھی ایسا ہی ہونا ہے۔ ہر دِن کا سامنا جوش سے کریں، اِیمان رکھیں کہ کچھ بھلا ہی ہوگا۔ اور اگر ایسا نہیں ہوگا تو اگلے دِن کے لئے اِیمان رکھیں۔ ابلیس کے سامنے بُلند آواز سے ایک اعلان کریں: "میں تجھ پر غالب آؤں گا/گی!” اگر آپ غور کریں تو ہر بات میں بھلائی ہے۔ جس لمحہ آپ زیادہ مثبت رویہ اپنانے کا فیصلہ کرلیں گے آپ اپنی زندگی میں زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔

 

آج کا قوّی خیال: ہر قسم کے حالات میں میرا مثبت، خوشگوار،ہیجاانگیز اور پُرجوش رویہ ہوتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon