PT-105 خُداوند میری چٹان ہے

خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چھڑانے والا ہے۔ میری چٹان۔ جس پر میں بھروسہ رکھوں گا ۔ میری سِپر اور میری نجات کا سینگ۔ میرا اُونچا بُرج۔                          زبور 18 : 2

آپ کے خیال میں خُداوند یسوع مسیح کو ’’چٹان‘‘ سے کیوں تشبیہ دی گئی ہے؟ کیونکہ وہ چٹان کی مانند مستحکم اور کبھی نہ بدلنے والا ہے۔ خُداوند یسوع مسیح کل اورآج بلکہ اَبد تک یکساں ہے ــــ اور ہمیں اُس کی مانند بننا ہے۔

ہر روز اپنے احساسات کے مطابق چلنا اچھّا خیال نہیں ہے۔ کیا کبھی کسی نے آپ سے کوئی کام کرنے کے لئے کہا ہو تو کیا آپ انہیں اس طرح سے جواب دیتے ہیں کہ ’’میں دیکھوں گا/گی کہ میں کیسا محسوس کرتا/کرتی ہوں؟‘‘ اس سے ابلیس کو موقع ملتا ہے اور وہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جو آپ کو کرنا چاہیے اور جس سے آپ کو فائدہ پہنچتا ہے آپ کے احساسات اس میں رکاوٹ بن جائیں۔ بعض اوقات ہم مشکل وقت میں سے گزر رہے ہوتے ہیں لیکن ہمیں اپنے احساسات کے مطابق زندگی نہیں گزارنی؛ جب ہم اس سے جو کبھی تبدیل نہیں ہوگا قوّت حاصل کریں گے تو مستحکم اورثابت قدم رہ سکتے ہیں۔

 

آج کا قوّی خیال: مسیح میں قوّی اور مستحکم ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon