اور میں باپ سے درخواست کروں گا تو وہ تمہیں دوسرا مددگار (صلاح کار، مددگار، شفاعت کرنے والا، وکیل، مضبوط کرنے والا اور ساتھ کھڑا ہونے والا) بخشے گا کہ اَبد تک تمہارے ساتھ رہے۔ یُوحنـا 14 : 16
بلاشبہ خُدا کو معلوم ہے کہ حوصلہ افزائی کس قدر اہم ہے کیونکہ جب اُس نے پاک رُوح بھیجا تو اُس نے اُسے ایک الہیٰ مددگار اور حوصلہ افزائی کرنے والے کے طور پر بھیجا ہے۔ پاک رُوح پیراکلیٹوس ہے، یہ یونانی لفظ ہے جس کے معنیٰ ہیں : ”وہ جو ہمارے ساتھ چلتا ہے، مدد کرتا ہے، حوصلہ افزائی کرتا ہے، ہمیں تعمیر کرتا ہے، ہماری ترقی کرتا ہے اور ہمیں تسلّی دیتا ہے۔”
"خُدا ہماری ضرورت کے وقت ہمیں تسلّی بخشتا ہے تاکہ جب دوسرے لوگوں کو ضرورت ہو تو ہم بھی اُنہیں تسلّی دیں۔ خُدا ہم سے ہمیشہ یہ توقع کرتا ہے کہ جو کچھ وہ ہمیں دیتا ہے ہم دوسروں کو دیں۔ یہ ایک رُوحانی اصول ہے، اور یہ ایک سلسلہ ہے جو جاری رہنا چاہیے تاکہ جو کچھ ہمیں اپنی زندگی میں چاہیے وہ ہمیں ملتا رہے۔ جتنا ہم دوسروں کی حوصلہ افزائی کریں گے اتنا ہی ہمیں حوصلہ افزائی ملے گی (دیکھیں لُوقا 6 : 38)۔ ایک فیصلہ کریں کہ آج آپ جس کے ساتھ ہوں گے اس کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ جب ہم باعثِ برکت بننے کے لئے زندگی بسر کرتے ہیں تو ہمیں بدلے میں برکت ملتی ہے۔
آج کا قوّی خیال: پاک رُوح ہمیشہ ہمیں تسلّی دینے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لئے موجود ہے۔