PT-114 پہلے خُدا کی طرف رجوع کریں

اپنی سب راہوں میں اُس کو پہچان اور وہ تیری راہنمائی کرے گا۔                          امثال 3 : 6

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ جس لمحہ کوئی بات آپ کو پریشان کرے تو اُسی وقت دُعا میں خُدا کی طرف رجوع کرنے کی عادت کو اپنائیں۔

سترویں صدی کے ایک راہب بنام برادر لارنس کا خُدا کے ساتھ ایک نزدیکی اور گہرا تعلق تھا، وہ خُدا کے کلام اور اُس کی راہوں سے واقف تھا اور وہ جب بھی پریشان ہوتا تھا وہ خُدا کی طرف رجوع کرتا تھا۔ اور اُس کی آرزو تھی کہ وہ ہر بات میں خُدا کی پیروی کرے۔

جتنا ہم خُدا کے کلام سے واقف ہوتے ہیں اور جتنا ہم اُس کی راہوں پر چلتے ہیں اتنا ہی کم صلاح کے لئے ہم لوگوں کے پاس جاتے ہیں۔ درست لوگوں یا شخص سے صلاح لینا بُری بات نہیں ہے لیکن آپ خُدا کے ساتھ ایک گہرا تعلق قائم کرسکتے ہیں جوآپ کا مددگار ہوگا تاکہ زیادہ تر مواقعوں پر جو لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے اس کے بارے میں آپ کے اندر روحانی امتیاز ہو۔

 

آج کا قوّی خیال: میں سب سے پہلے خُدا سے رجوع کرتا/کرتی ہوں، اور وہ میرے قدموں کی راہنمائی کرتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon