نشان کی طرف دوڑا ہوا جاتا ہوں تاکہ اس (اعلیٰ اور آسمانی) انعام کو حاصل کروں جس کے لئے خُدا نے مجھے مسیح یسوع میں اُوپر بُلایا ہے۔ فلپیوں 3 : 14
جب آپ اپنی کسی عادت کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہوں تو اپنی گفتگو میں محتاط رہیں۔ دوستوں کے درمیان ہرگز اپنی کسی بُری عادت کو بدلنے کی کوشش کے بارے میں بات نہ کریں اور نہ ہی اُن سے اپنی عادت کے بدلنے کے عمل میں پیش آنے والی مشکل کا ذکر کریں۔۔ جتنا آپ کہیں گے کہ یہ مشکل ہے اتنا ہی یہ آپ کے لئے مشکل ہوتا جائے گا۔ دراصل بہتر یہ ہے کہ آپ اس کے بارے میں زیادہ بات نہ کریں۔ اپنے حدف کو خُدا اور اپنے درمیان ہی رہنے دیں یا زیادہ سے زیادہ اپنے کسی ایک یا دو قابلِ اعتبار دوست یا خاندان کے فرد سے بات کریں تاکہ وہ آپ کے لئے دُعا کرے اور آپ کی حوصلہ افزائی کرے۔
جب آپ اپنی غلط خواہشات سے جنگ کرتے ہوئے تھک جائیں تو سوچیں کہ وہ وقت کتنا شاندار ہوگا جب اپنی اِس عادت سے چھٹکارا پا چکے ہوں گے اور نئی عادت اِس کی جگہ لے لے گی۔ اچھّی عادت کو اپنانے کی طرف دھیان دینا از خود ایک مدد ہے تاکہ آپ اپنی بُری عادت سے چھٹکارا پانے کی خوشی منا سکیں۔
آج کا قوّی خیال: میں اُس وقت تک کوشش کرتا/کرتی رہوں گا/گی جب تک میں اپنے حدف کو نہ پالوں اور جب مجھے وہ انعام مل جائے گا تو میں اس اَجر سے لطف اندوز ہوں گا/گی!