PT-123 نکمی باتیں

اور میں تم سے کہتا ہوں کہ جو نکمی (نامناسب، بے کار) بات لوگ کہیں گے عدالت کے دِن اس کا حساب دیں گے۔                              متّی 12 : 36

نکمی باتیں وہ گفتگو ہے جو بےکار ہوتی ہے۔ یہ ایسی گفتگو ہے جس کا کوئی حاصل نہیں ہوتا۔ اس کا صرف ایک مقصد ہے اور وہ ہے کسی شخص کو تکلیف پہنچانا۔ بہت حد تک ہم جو زندگی اس وقت گزار رہے ہیں یہ اُن سوچوں کو نتیجہ ہے جن پر ہم ماضی میں غور و خوص کرتے رہے ہیں یا ان باتوں کا جو ہم کرتے رہے ہیں۔ اس کا تعلق بُری قسمت سے نہیں ہے اور نہ ہی ہم کہہ سکتے ہیں کہ ابلیس ہمارے پیچھے پڑا ہوا ہے۔ اس کا زیادہ تر تعلق ہماری سوچ کے انداز اور گفتگو سے ہے۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کسی ایسی بات کے بارے میں سوچ رہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں ہے تو اس قسم کی سوچ کے دھارے کو روکنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ جو کچھ آپ سوچنا چاہتے ہیں اس کے بارے میں گفتگو کرنا شروع کردیں۔ مثال کے طور پر اگر مجھے لگتا ہے کہ میں سوچ رہی ہوں کہ لوگوں کا رویہ میرے ساتھ اچھّا نہیں ہے اور مجھے اس سے کوئی خوشی نہیں ہے تو میں اپنے سوچ کے دھارے کو تبدیل کروں گی اور اس طرح سے سوچوں گی کہ جو لوگ میری زندگی میں ہیں وہ کامل نہیں ہیں اور میں بھی کامل نہیں ہوں اور خُدا نے مجھے بہت سی برکات سے نوازا ہے۔ دانائی سے پُر خیالات اور سوچوں کا چناؤ کریں۔

 

آج کا قوّی خیال: میں فیصلہ کرتا/کرتی ہوں کہ مثبت، اِیمان سے بھری گفتگو کروں گا/گی جو خُدا کی مرضی کے مطابق ہو گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon