کیونکہ جو تم میں نیت اور عمل دونوں کو اپنے نیک اِرادے کو انجام دینے کے لئے پیدا کرتا ہے وہ خُدا ہے۔ فلپیوں 2 : 13
خُدا کا رُوح آپ میں کام کررہا ہے۔ آپ پُرسکون رہیں اور اُس کے رُوح کو موقع دیں کہ وہ آپ کے اندر اپنا پورا کام کرے، آپ کی سوچوں اور رویوں کو تبدیل کردے، جب تک کہ آپ ہر شخص اور چیز کو خُدا کی نظر سے دیکھنے کے قابل نہ ہوجائیں۔ یہاں تک کہ جب آپ کی کارکردگی سب سے بد ترین ہوتی ہے اُس وقت بھی خدا آپ کے لئے بہترین کا یقین کرتا ہے اور وہ آپ کے اندر کام کرتا ہے تاکہ آپ کی بہترین صلاحیتوں کو چمکائے۔
اس سوچ کے ساتھ شروع کریں، خُدا مجھ سے غیر مشروط مُحبّت کرتا ہے۔ اُس نے مجھے اپنی رُوح دی ہے اور میرے اندر نیا دل اور جان ڈالی ہے۔ میری روح میں ہر چیز اچھّی ہے اور اِیمان سے بھری ہے۔جب بھی آپ کوئی ایسا کام کرتے ہیں جو گناہ ہے تو آپ کو فوراً خُدا سے دُعا کرنی چاہیے اور اُس سے معافی مانگنی چاہیے اور نئی سمت میں جانے کا فیصلہ کرنا ہے۔ آپ کو اپنی غلطیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ــــ ہمیشہ معافی مانگیں ــــ لیکن جو کچھ آپ اچھّا کرتے ہیں اس کو بھی نگاہ میں رکھیں اور اس کے لئے جشن منائیں۔
آج کا قوّی خیال: خُدا میرے اندر بہترین دیکھتا ہے اور وہ اُسے چمکانے کے لئے کام کررہا ہے۔