PT-132 معافی ہمیشہ کے لئے ہے

کیونکہ اُس نے ایک ہی قربانی چڑھانے سے اُن کو ہمیشہ کے لئے کامِل کردیا ہے جو پاک کئے جاتے ہیں پھر وہ یہ کہتا ہے کہ اُن کے گناہوں اور بے دینیوں کو پھر یاد نہ کروں گا اور جب اُن کی معافی ہوگئی ہے تو پھر گناہ کی قربانی نہیں رہی۔                       عبرانیوں 10 : 14 ، 17

خُدا کی معافی ہمیشہ کے لئے ہے ــــ جب تک ہماری زندگیاں ہیں یہ جاری رہے گی، یہ ہر روز کے لئے ہے۔ جب خُداوند یسوع نے صلیب پر اپنی جان دی، اس نے نہ صرف وہ سب کچھ جو ہم نے ماضی میں کیا معاف فرما دیا بلکہ اُس نے ہمارے ہر اس گناہ کو بھی جو ہم مستقبل میں کرسکتے ہیں معاف کرنے اور بھولنے کا وعدہ کیا ہے۔

وہ ہمارے خیالات کو ہمارے سوچنے سے پہلے ہی جانتا ہے؛ وہ ہمارے منہ سے نکلنے والے الفاظ کو ہمارے اُنہیں اپنے منہ سے اَدا کرنے سے پہلے جانتا ہے؛ وہ ہمارے ہر غلط فیصلہ سے جو ہم کرچکے ہیں آگاہ ہے ــــ اور اس نے اِن سب کو ڈھانپ رکھا ہے۔ ہمیں صرف یہ کرنا ہے کہ اس کے ساتھ اپنے تعلق کو قائم رکھیں۔ کیونکہ وہ ہم سے جس چیز کی سب سے زیادہ چاہت کرتا ہے وہ بہترین کارکردگی یا کامل طرزِ عمل ہے یا کامل رویہ نہیں ہے لیکن وہ ایسا دِل ہے جو اُس سے حقیقی مُحبّت کرتا ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: جب خُداوند یسوع مسیح نے صلیب پر میرے لئے اپنی جان دی تو اُس نے میرے اُن تمام گناہوں کو ڈھانپ لیا جو مجھ سے کبھی سرزد ہوں گے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon