اگر تم میرے کلام پر قائم رہو گے (میری تعلیم کو مضبوطی سے تھامے رہو گے اور اُس کے مطابق زندگی بسر کرو گے) تو حقیقت میں میرے شاگرد ٹھہرو گے۔ اور سچائی سے واقف ہوگے اور سچائی تم کو آزاد کرے گی۔ یُوحنّا 8 : 31 – 32
آپ کے پاس دو روحانی ہتھیار پرستش اور دُعا موجود ہیں۔ پرستش یا دُعا جو بھی کریں وہ خُدا کے کلام سے معمور ہونی چاہیے۔
خُداوند یسوع مسیح نے ابلیس کو شکست دینے کے لئے بیابان میں خُدا کے کلام کا ہتھیار استعمال کیا (دیکھیں لُوقا 4 : 1 – 13)۔ ہر بار جب ابلیس نے اس کے ساتھ جھوٹ بولا خُداوند یسوع مسیح نے اس کو جواب دیا کہ ” لکھا ہے” اور کلام کا حوالہ دیا۔ اِسی طرح آپ اپنی سوچوں میں موجود قلعوں کو ڈھا سکتے ہیں تاکہ ابلیس کو شکست دیں۔
اپنی پرستش اور دُعاؤں کو خُداوند کے کلام پر قائم (اُس کے ساتھ رہنا، چلنا) رہ کر اُس سے بھر لیں۔ کلام میں دُعا کریں، گفتگو کریں، گیت گائیں اور اُس کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگی کے ہر حصہ میں فتح کا تجربہ کریں۔
آج کا قوّی خیال: میرے اندر سچائی کو جاننے کی قابلیت ہے اور سچائی مجھے آزاد کرے گی۔