میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اگر باپ سے کچھ مانگو گے تو وہ میرے نام سے تم کو دے گا۔ اَب تک تم نے میرے نام سے کچھ نہیں مانگا۔ مانگو تو پاؤ گے تاکہ تمہاری خُوشی پوری ہو جائے۔ یُوحنّا 16 : 23 – 24
جب ہمارا سب سے چھوٹا بیٹا ابھی سکول ہی میں تھا، اور ڈیو اور مجھے کسی سفر پر جانا ہوتا تھا تو کوئی نہ کوئی اس کی دیکھ بھال کے لئے اس کے ساتھ رہتا تھا۔ اس انتظام کی خاطر ہم نے ایک قانونی دستاویز پر دستخط کئے ہوئے تھے تاکہ اگر ہماری غیر موجودگی میں اسے کبھی کسی ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت ہو تو اس دستاویز کی رو سے ان لوگوں کو ہمارے بیٹے کی مدد کے لئے طبعی امداد حاصل کرنے کے لئے ہمارا نام استعمال کرنے کی اجازت تھی ـــــ اس کا بالکل یہی مطلب تھا کہ وہ ہماری جگہ فیصلے لے سکتے تھے۔
یہی وہ کام ہے جو خُداوند یسوع نے اپنے شاگردوں کے لئے کیا اور بالآخر اُن سب کے لئے جو اس پر اِیمان لائیں گے ـــــ جب ہم خُدا کے سامنے دُعا میں سر کو جُھکاتے ہیں تو اُس نے ہمیں یہ حق بخشا ہے کہ ہم اُس کا نام استعمال کریں۔ جب ہم اُس کے نام میں دُعا کرتے ہیں تو یہ ایسا ہی ہے جیسا کہ وہ دُعا کررہا ہو۔ یہ حق اِس قدر شاندار ہے کہ اس پر یقین کرنا مشکل ہے! لیکن ہم اس پر یقین کرسکتے ہیں کیونکہ خُدا کا کلام اس کو ثابت کرتا ہے۔
آج کا قوّی خیال: میرے پاس خُداوند یسوع کے نام میں دُعا کی قوّت اور استحقاق موجود ہے۔