پس جب تم مسیح کے ساتھ جلائے گئے (نئی زندگی کے لئے، پس اُس کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے میں بھی شریک ہوئے) تو عالمِ بالا کی چیزوں کی تلاش (قیمتی، اَبدی خزانوں کی) میں رہو جہاں مسیح موجود ہے اور خُدا کی دہنی طرف بیٹھا ہے۔ کلسیوں 3 : 1
بائبل میں ہمیں کہیں بھی چیزوں کی تلاش کرنے کے لئے نہیں کہا گیا۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ خُدا کی بادشاہی کی تلاش (پیچھا کرو، بھوک رکھو) کرو (دیکھیں متّی 6 : 33) اور”عالمِ بالا کی چیزوں (قیمتی اور اَبدی خزانوں)کی تلاش میں رہو”
صیح چیز کی تلاش کی غرض سے ہمیں جو کرنا ہے وہ کلسیوں 3 : 2 میں بتایا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ "عالمِ بالا (اعلیٰ چیزوں) کی چیزوں کے خیال میں رہو نہ کہ زمین پر کی۔” عالمِ بالا کی چیزوں کے خیال میں رہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہر وقت بیٹھے رہیں اور موتی سے بنے دروازوں یا آسمان پر اپنے گھر کے بارے میں سوچتے رہیں۔اس کا مطلب ہے رُوح کے مطابق سوچنے کی مشق کرنا۔ آپ نئے سرے سے پیدا ہونے کے باوجود مسیح میں کثرت کی زندگی کا تجربہ نہیں کرسکتے جب تک آپ آسمانی چیزوں کی تلاش میں اپنا دِل نہیں لگاتے۔
آج اپنے مسائل کے بارے میں نہ سوچیں۔ اس کی بجائے اس اچھّے منصوبے کے بارے میں سوچیں جو خُدا نے آپ کی زندگی کے لئے بنایا ہے اور اچھّائی کی توقع کریں۔
آج کا قوّی خیال: میں کوشش کرکے اپنی سوچ کو عالمِ بالا کی چیزوں کی طرف لگاتا/لگاتی ہوں۔