یُوحنّا نے جواب میں کہا "انسان کچھ نہیں پا سکتا (وہ کسی چیز کا تقاضا نہیں کرسکتا، وہ اپنے ساتھ کچھ لے کر نہیں جائے گا) جب تک اُس کو آسمان سے نہ دیا جائے (کسی بھی شخص کو بڑے خوشی سے اس نعمت کو لینا ہے جو اُسے آسمان سے دی جاتی ہے، اس کے علاوہ کوئی اور منبع نہیں ہے)۔ یُوحنّا 3 : 27
یُوحنّا بپتسمہ دینے والا آیا تاکہ لوگوں کو بتائے کہ وہ "خُداوند کی راہ تیار کریں (یُوحنّا 1 : 23)۔ یہ اُس کا دُنیا میں آنے کا مقصد تھا، اور وہ یہ جانتا تھا۔ لیکن یُوحنّا کے شاگرد خُداوند یسوع کی خدمت کے حوالہ سے یُوحنّا کے اندر حَسد پیدا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ اُنہوں نے کہا "دیکھ وہ بپتسمہ دیتا ہے اور سب اُس کے پاس آتے ہیں!” (یُوحنّا 3 : 26)۔
یُوحنّا نے اُن کو جواب دیا اور دراصل اُس نے کہا "اگر وہ ایسا کررہا ہے تو خُدا نے اُسے ایسا کرنے کے لئے مسَح کیا ہے اور اَب اُس کا وقت ہے کہ وہ اپنا کام کرے۔ اور اگر میرا وقت پورا ہوچکا ہے تو پھر میرا عرصہ ختم ہو گیا ہے!” خُدا نہیں چاہتا کہ آپ ان نعمتوں سے حَسد کریں جو خُدا نے دوسروں کو دی ہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ جو نعمتیں اُس نے آپ کو دی ہیں آپ اُن میں خوش رہیں اور اُن سے لطف اندوز ہوں۔
آج کا قوّی خیال: جو نعمت مجھے آسمان سے مِلی ہے میں اُس سے مطمئین ہوں۔