مگر وہ وقت آتا ہے بلکہ اَب ہی ہے کہ سچّے (خالص) پرستار باپ کی پرستش رُوح اور سچائی (حقیقی طور پر) سے کریں گے کیونکہ باپ اپنے لئے ایسے ہی پرستار ڈھونڈتا ہے۔ یُوحنّا 4 : 23
پرستش گیت گانے سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ دِل کی حالت اور ذہنی کیفیت ہے۔ خُدا کے لئے ہماری پرستش دِل میں جنم لیتی ہے، ہماری سوچیں اس سے بھری ہوتی ہیں، اور یہ ہماری گفتگو اور ہمارے عمل سے ظاہر ہوتی ہے۔ پرستش شخصی تعلق، روحانی قربت اور جوش سے بھرے عبادتی اظہار کی بات ہے اورایسے لوگ جو خُدا سے اپنے پورے دِل پیار کرتے ہیں وہی پرستش کرتے ہیں۔
بائبل بیان کرتی ہے کہ خُدا ایسے لوگوں کو ڈھونڈتا ہے جو رُوح اور سچائی سے اُس کی پرستش کریں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم جو بھی کرتے ہیں اُس میں اپنے خالص، عقیدمندانہ دل سے اُس کی پرستش کریں۔ وہ نہیں چاہتا کہ ہم خوف، احسامندی یا مذہب پرستی میں رہ کر اُس کی پرستش کریں؛ حقیقی پرستش محض فرض نہیں ہے لیکن خُدا کے ساتھ قربت کا نتیجہ ہے۔
آج کا قوّی خیال: میں رُوح اور سچائی سے خُدا کی پرستش کرتا/کرتی ہوں۔