PT-146 وہ کریں جو مصیبت میں کرنا چاہیے

اِس واسطے تم خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ بُرے دِن میں (خطرے میں) مقابلہ کرسکو اور سب کاموں کو انجام دے (جو بحران کا تقاضا ہے) کر قائم (مضبوطی سے اپنی جگہ پر) رہ سکو۔                      افسیوں 6 : 13

جب آپ مشکل حالات میں ہوں تو وہ کریں جو آپ کرنا جانتے ہیں، لیکن اگر آپ کو خُدا کی طرف سے کوئی ہدایت نہیں ملی ہے تو کوئی بھی عملی قدم اُٹھانے کے بارے میں دباؤ محسوس نہ کریں۔ خُدا سے دُعا کریں کہ وہ آپ کے ذہن کو کھولے تاکہ آپ حالات کو نئے انداز سے دیکھیں اور اس کے مطابق عمل کریں۔ اگر وہ آپ پر کچھ ظاہر کرتا ہے تو وہی کریں اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو پھر پُرسکون رہیں اور اس پر بھروسہ کریں کہ وہ آپ کے لئے کچھ کرے گا اور جو آپ نہیں کرسکتے وہ بھی کرے گا۔

سوچیں اور کہیں، "اگر مجھے یہ معلوم نہیں کہ کیا کروں تو اس میں کوئی شرم کی بات نہیں، اور جو کچھ مجھے کرنا چاہیے اس کے بارے میں مجھے کسی قسم کے دباؤ کو محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔” کوئی بھی انسان ایسا نہیں جس کے پاس ہر موقع پر تمام معاملات کا حل موجود ہو،سوائے خُدا کے۔ اِس لئے پُرسکون رہیں اور مسیح میں مضبوطی سے قائم رہیں اور راہنمائی کے لئے اُس پر بھروسہ کریں۔

 

آج کا قوّی خیال: میں ہر قسم کے حالات میں پُرسکون رہتا/رہتی ہوں اور راہنمائی کے لئے خُدا پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon