PT-159 سنہرا اُصول

پس جو کچھ تم چاہتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں وہی تم بھی اُن کے ساتھ کرو کیونکہ توریت اور نبیوں کی تعلیم (کا خلاصہ) یہی ہے۔                         متّی 7 : 12

ہم میں سے بہت سے لوگوں نے بچپن میں یہ "سنہرا اصول” یاد کیا ہوا ہے: دوسروں کے ساتھ ویسا ہی کرو جیسا تم چاہتے ہو کہ وہ تمہارے ساتھ کریں۔ دوسرے الفاظ میں لوگوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں جیسا آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کے ساتھ سلوک کریں۔ اگر آپ لوگوں سے عزّت چاہتے ہیں ،لوگوں کے ساتھ عزّت سے پیش آئیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کے ساتھ تحمّل سے پیش آئیں تو آپ بھی لوگوں کے ساتھ تحمّل سے پیش آئیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کو معاف کریں تو آپ بھی فوراً معاف کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔ ہم نے بچپن میں یہ اصول یاد کیا تھا لیکن کیا ہم بڑے ہوکر اس پر عمل کرتے ہیں؟

رُوح سے معمور اِیماندار کی حیثیت سے آپ کو یہ پہلا قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں جیسا آپ چاہتے کہ لوگ آپ کے ساتھ سلوک کریں اور جیسا سلوک وہ کرتے ہیں ویسا سلوک نہ کریں۔ انتظار نہ کریں کہ لوگ اچھّا سلوک کرنے میں پہل کریں بلکہ آپ نیکی کرنے میں پہلا قدم بڑھائیں۔ جب آپ لوگوں کے ساتھ اچھّا سلوک کرنا سیکھ لیں گے تو اس سے آپ کی زندگی ڈرامائی طور پر بدل جائے گی۔

 

آج کا قوّی خیال: میں دوسروں کے ساتھ مُحبّت اور عزّت سے پیش آتا/آتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon