PT-160 سب کچھ خُدا کے سپُرد کردیں

میں تجھے جانتا تھا (اور) تیری ولادت سے پہلے میں نے تجھے مخصوص کیا (اپنے چُنے ہوئے وسیلہ کے طور پر)، ( اور) قوموں کے لئے تجھے نبی ٹھہرایا۔                             یرمیاہ 1 : 5

اپنی زندگی کے ہر حصہ میں خُداوند یسوع کو دعوت دیں۔ ایسا نہیں ہے کہ آپ کو اپنی کمزوریاں اس سے چھپانے کی ضرورت ہے؛ وہ پہلے ہی ان سب سے واقف ہے۔ اور اس کے علاوہ اس کی قوّت ہماری کمزوریوں میں پوری ہوتی ہے (دیکھیں 2 کرنتھیوں 12 : 9)۔ خُدا کمزور اور ناکامل لوگوں کے وسیلہ سے کام کرتا ہے تاکہ کوئی بھی وہ جلال جو صرف اُس کے لئے ہے کا رودار نہ بنے۔ کبھی شک نہ کریں کہ خُدا آپ کو استعمال نہیں کرسکتا۔

خُداوند نہ صرف ہماری موجودہ حالات کو دیکھتا ہے  بلکہ وہ یہ بھی دیکھتا ہے کہ ہم مستقبل میں کیا بن جائیں گے۔ وہ ان منصوبوں کو جانتا ہے جو اس نے ہمارے لئے بنائے ہیں۔ اور وہ ترقی اور کامیابی کے منصوبے ہیں، نہ کہ شکست اور ناکامی کے (دیکھیں یرمیاہ 29 : 11)۔

 

آج کا قوّی خیال: خُدا نے مجھے قبول کیا ہے اور میں اُس کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے چنُا/چُنی گئی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon