تو مت ڈر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں ہراساں نہ ہو کیونکہ میں تیرا خُدا ہوں میں تجھے زور بخشوں گا۔ میں یقیناً تیری مدد کروں گا اور میں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تجھے سنبھالوں گا۔ یسعیاہ 41 : 10
آپ کو چاہے کسی بھی چیز کا خوف ہو، خُدا کا کلام فرماتا ہے کہ آپ کو نہیں ڈرنا کیونکہ وہ آپ کے ساتھ ہے۔ یہ بات بہت سادہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے دِل میں سوال پیدا ہوتا ہے: اگر خُدا میرے ساتھ ہے تو پھر میرے ساتھ بُرا کیوں ہوتا ہے؟ خُدا نے ہم سے کبھی بھی یہ وعدہ نہیں کیا کہ ہماری زندگی میں کوئی مشکل نہیں آئے گی، لیکن وہ ہم سے یہ وعدہ ضرور کرتا ہے کہ ہمیں اُس کی حضوری اور زور (ذہنی، جسمانی اور جذباتی) ملے گا تاکہ ہم مشکلات میں سے گزر سکیں۔
چاہے مشکل کیسی ہی کیوں نہ ہو، آپ کو یقین ہونا چاہیے کہ وہ گزر جائے گی، خُدا ہر قسم کے حالات میں آپ کے ساتھ ہوگا، اور اس مشکل کے شروع کی بنسبت اس کے اختتام پر آپ زیادہ مضبوط ہو جائیں گے اور خُدا کو زیادہ بہتر جاننے کے قابل ہوں گے۔
آج کا قوّی خیال: خُدا ہر وقت میرے ساتھ ہے اِس لئے مجھے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔