PT-165 مسیح میں آزاد

مسیح نے ہمیں (اس میں) آزاد رہنے کے لئے آزاد (پورے طور پر رہائی دی ہے) کیا ہے پس قائم رہو اور دوبارہ غلامی کے جوئے میں (جسے ایک بار تم نے اُتار دیا ہے) نہ جتو۔                         گلتیوں 5 : 1

جیسے جیسے خُدا کے ساتھ آپ کا تعلق مضبوط ہوتا جاتا ہے، تو آپ دیکھیں گے کہ آپ اس کی پیروی قانون اور قاعدے سے کم اور اپنے دِل کی خواہش سے زیادہ کرنے لگیں گے۔ جیسے جیسے آپ خُدا کے کلام کو زیادہ سیکھتے جائیں گے، تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کا دِل اس کی خواہشات سے معمور ہوتا جائے گا اور آپ کے لئے خُدا کی مرضی کے بارے میں امتیاز کرنا آسان ہوجائے گا۔ خُدا آپ سے چاہتا ہے کہ آپ اس کے دِل سے واقف ہو جائیں تاکہ آپ پاک رُوح کی تحریک، راہنمائی اور ہدایت کو اچھّی طرح سے سمجھ سکیں۔

جب آپ مسیح میں آزاد ہوجائیں گے تو اس آزادی کو مضبوطی سے تھامے رہیں اور قانون پرستی کے جال میں نہ پھنسیں جو کہ غلامی کا جُؤا ہے جسے آپ نے اُتار دیا ہے۔ خُدا آپ کو نئے مقام پر لانا چاہتا ہے ایک ایسی جگہ پر جہاں پوری آزادی ہے تاکہ اپنے دِل کی پیروی میں چلیں۔

 

آج کا قوّی  خیال: میں مسیح کے لئے زندگی گزارنے کے لئے آزاد ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon