میں آج کے دِن آسمان زمین کو تمہارے برخلاف گواہ بناتا ہوں کہ میں نے زندگی اور موت کو برکت اور لعنت کو تیرے آگے رکھا ہے پس تو زندگی کو اختیار کر تاکہ تو بھی جیتا رہے اور تیری اولاد بھی۔ استثنا 30 : 19
ہم سب کو زندگی میں بہت سے چناؤ کرنے پڑتے ہیں۔ استثنا 30 : 19 میں خُداوند نے اپنے لوگوں سے کہا کہ اُس نے اُن کے سامنے زندگی اور موت کر رکھ دیا ہے اور اُن سے کہا کہ وہ زندگی کو چُن لیں۔
ہر روز ہزار ہا ہزار خیال آپ کے دِل میں آئیں گے۔ لیکن اگر آپ خُدا کی مانند سوچنے کا فیصلہ کرلیں گے تو پھر آپ کو پاک رُوح کی مدد سے چناؤ کرنا ہے اور مسلسل چُناؤ کرتے رہنا ہے ایسے خیالات کا جو اس کے کلام اور آپ کی زندگی کے لئے اس کی مرضی کے مطابق ہوں۔
ہمارے خیالات ہمارے الفاظ میں بدل جاتے ہیں اور ہمارے الفاظ ہمارا عمل بن جاتے ہیں۔ اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم زندگی بخش خیالات کو چُنیں۔ جب ہم ایسا کریں گے تو ہم ایسی زندگی کا چناؤ کریں گے جو خُداوند یسوع چاہتا ہے کہ ہم گزاریں۔
آج کا قوّی خیال: میں زندگی بخش خیالات کوچُنتا/چُنتی ہوں۔