PT-172 کاملیت کی راہ پر

یہ غرض نہیں کہ میں پا چُکا یا کامل ہوچُکا ہوں بلکہ اس چیز کے پکڑنے کے لئے دوڑا ہوا جاتا ہوں جس کے لئے مسیح یسوع نے مجھے پکڑا تھا۔                            فلپیوں 3 : 12

یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کاملیت کے نشان کی طرف بڑھیں، تو بھی بائبل ہمیں تعلیم دیتی ہے کہ جب تک خُداوند یسوع مسیح جو کامل ہے آ نہیں جاتا، تاکہ ہمیں اپنے ساتھ اَبدی زندگی بسر کرنے کے لئے لے جائے ،ہم کامل نہیں ہوں گے (دیکھیں 1 کرنتھیوں 13 : 9 -10)۔ ہم ترقی کرسکتے ہیں ، تبدیل ہوسکتے ہیں اور بہتر سے بہتر کام کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر ہم اپنے رویے میں کاملیت حاصل کر لیتے ہیں تو ہمیں خُداوند یسوع کی ضرورت نہیں رہے گی ـــــ اور ایسا کبھی بھی نہیں ہو گا۔

تو بھی خُدا کی طرف ہمارا دِل کامل ہوسکتا ہے جب ہم پورے طور پر اُس کی مرضی کی آرزو کریں گے اور اُس کی مرضی کو پورا کرنے کے لئے پاک رُوح کے ساتھ مِل کر کام کریں گے۔ خُدا آپ کے دِل کو دیکھتا ہے، اور وہ آپ کو کامل شمار کرتا ہے اگرچہ آپ تو کاملیت کی طرف سفر کررہے ہیں۔

 

آج کا طاقتور خیال: میں خُداوند یسوع مسیح میں کاملیت کے نشان کی طرف بڑھ رہا/رہی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon