پس جب ہمارا ایسا بڑا سردار کاہن ہے جو (پہلے ہی) آسمانوں سے گزر گیا یعنی خُدا کا بیٹا تو آؤ ہم اپنے اِقرار (اُس پر اپنے اِیمان کے اِقرار) پر قائم رہیں۔ عبرانیوں 4 : 14
عبرانیوں 4 : 14 اور 10 : 23 دونوں آیات میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہم مسیح پر اپنے اِیمان کے اِقرار پر قائم رہیں۔ جب ہم کسی چیز کو مضبوطی سے پکڑے رہتے ہیں، تو اِس کا مطلب ہے کہ کوئی دوسری ہستی یا شخص اُسے ہم سے چھیننے کی کوشش کررہا ہے۔
اِبلیس ہمارے ذہن میں غلط خیالات ڈال کر کوشش کرے گا تاکہ ہم اپنے اِقرار پر قائم نہ رہیں، اُسے یہ اُمید ہے کہ ہمارے غلط خیالات غلط الفاظ پیدا کریں گے جو ہمارے منہ سے نکلیں گے اور پھر غلط عمل پیدا ہوگا ــــ اِبلیس ہر اُس چیز کے خلاف جنگ کرتا ہے جو ہماری زندگی میں اچھّا پھل پیدا کرسکتی ہے۔ اِقرار کرنے کا مطلب ہے "متفق ہونا یا ایک جیسی بات کرنا” جو خُدا کہتا ہے وہی کہنا شروع کردیں اور اُس کے ساتھ متفق ہوں تاکہ آپ کی زندگی میں اُس کا اچھّا منصوبہ پورا ہونا شروع ہو جائے۔ بُرے حالات کے باوجود اپنے اچھّے اِقرار پر قائم رہیں کیونکہ حالات تبدیل ہوجائیں گے!
آج کا قوّی خیال: میں اپنے اِیمان کے اِقرار پر قائم رہوں گا/گی، میں اپنی زندگی کے لئے خُدا اور اُس کے وعدوں کو مانتا/مانتی ہوں۔