PT-183 ہر وقت شُکر گزار رہیں

میں ہر وقت خُداوند کو مبارک کہوں گا۔ اُس کی ستائش ہمیشہ میری زبان پر رہے گی۔                     زبور 34 : 1

کچھ لوگ ہر بات کے لئے شُکرگزار ہوتے ہیں چاہے وہ کوئی معمولی بات ہی کیوں نہ ہو جب کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو کبھی بھی مطمئین نہیں ہوتے، چاہے اُن کے لئے کچھ بھی کیوں نہ کیا جائے۔ شُکرگزار انسان بننا سیکھیں ــــ ایک ایسا انسان جو نہ صرف خُدا کی شکرگزاری سے معمور ہو لیکن انسانوں کا بھی شُکر گزار ہو۔ جب کوئی آپ کے لئے کوئی اچھّا کام کرتا ہے، اس شخص کو بتائیں اور اُس کی تعریف کریں۔

ہر روز ان تمام باتوں پر غور کریں جن کے لئے آپ کو شُکر گزاری کرنی چاہیے۔ دُعا میں خُدا کے سامنے اِن کا ذکر کریں اور جب آپ ایسا کریں گے تو آپ کا دِل اطمینان، مُحبّت اور خوشی سے بھر جائے گا۔ میرا اِیمان ہے کہ شُکر گزار لوگ شادمان لوگ ہوتے ہیں، پس آگے بڑھیں اور آج ہی شکرگزاری کرنے سے اپنی خوشی میں اضافہ کریں۔

 

آج کا قوّی خیال: میں شُکرگزار اِنسان ہوں اور ہمیشہ اپنی زبان سے خُدا کی تعریف کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon