PT-184 اطمینان اُس کا ، ذمہ داری میری

میں تمہیں (اپنا) اطمینان دیئے جاتا ہوں۔اپنا اطمینان تمہیں دیتا ہوں جس طرح دُنیا دیتی ہے میں تمہیں اُس طرح نہیں دیتا۔ تمہارا دل نہ گھبرائے اور نہ ڈرے۔(بے چین ہونا اور پریشان ہونا چھوڑ دو، اور خود کو خوف زدہ اورشرمندہ اور بزدل اور بے قرار ہونے کی اجازت نہ دو)۔                            یُوحنّا 14 : 27

شاید آپ نے کبھی یہ نہ سوچا ہو کہ اپنے جذبات کو قابو میں کرنا کس قدر ضروری ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہم سب یوں سوچتے ہیں کہ مشکل وقت میں مجھے خود پر قابو نہیں رہتا اورمیں اُس کے بارے میں کچھ نہیں کرسکتا/سکتی۔ فطری طور پر ہر اِنسان کا ردِ عمل ایسا ہی ہے، لیکن جب خُدا ہماری مدد کے لئے ہماری طرف ہے تو ہمیں ایک "عام” اِنسان کی طرح کا رویہ اپنانے کی ضرورت نہیں ہے۔

خُداوند یسوع مسیح کے اِن الفاظ سے جو اُس نے یُوحنّا 14 : 27 میں کہے اس کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ آپ کے پاس عجیب اطمینان ہو، لیکن برائے مہربانی غور کریں کہ وہ ہمیں ایک ذمہ داری بھی سونپتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ اپنے منفی جذبات کو قابو میں رکھنا سیکھیں جو آپ کا اطمینان چُرا سکتے ہیں۔ آپ اپنے حالات کو ہمیشہ کنٹرول نہیں کرسکتے لیکن آپ خُدا کی مدد سے خود کو قابو میں کرسکتے ہیں۔

 

آج کا قوّی خیال: خُدا نے مجھے اپنا اطمینان دیا ہے اور میں اُس میں چلوں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon