تب شاگردوں نے یسوع کے پاس خلوت میں آکر کہا ہم اس (بَدرُوح) کو کیوں نہ نکال سکے؟اُس نے اُن سے کہا اپنے اِیمان کی کمی (یعنی اپنے مضبوط اِیمان کی کمی کے باعث) کے سبب سے کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اگر تم میں رائی کے دانے کے برابر بھی اِیمان (جو رائی کے دانے کی طرح ہو) ہوگا تو اس پہاڑ سے کہہ سکو گے کہ یہاں سے سِرک کر وہاں چلا جا اور وہ چلا جائے گا اور کوئی بات تمہارے لئے ناممکن نہ ہو گی۔ متّی 17 : 19 – 20
میں نے کبھی کبھار لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سُنا ہے "میرے پاس اِس کام کے لئے کافی اِیمان نہیں ہے۔” سچ یہ ہے کہ جو کام بھی ہمارے سپُرد کیا گیا ہے اور جو خُدا کی مرضی ہے اِس کے لئے ہم سب کے پاس اِیمان ہے لیکن کامیابی کی کُنجی اِس میں ہے کہ ہم اپنا اِیمان کس پر رکھتے ہیں۔ اگر آپ اپنا اِیمان خود پر یا دوسرے لوگوں پر رکھتے ہیں، تو آپ مایوس ہوں گے۔ لیکن اگر آپ خُدا پر اپنا اِیمان رکھتے ہیں، تو آپ حیران ہوں گے کہ وہ آپ کے وسیلہ سے کیا کر سکتا ہے۔ یاد رکھیں "خدا کے نزدیک سب کچھ ممکن ہے ” (متّی 19 : 26)
آج کا قوّی خیال: خُدا کی مرضی میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے جب میرا اس پر اِیمان ہوگا۔