PT-192 خود سے پیار کریں

اور دوسرا اِس کی مانند یہ کہ اپنے پڑوسی سے اپنے برابر (جیسا تو خود سے کرتا ہے) مُحبّت رکھ ۔                     متّی 22 :؛ 39

اپنے دِل کی سُننا بھی ایک معرفت ہے۔ کیا آپ اپنے بارے میں منفی یا سخت باتیں کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے،تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اپنے دِل کی گہرائی میں آپ کا اپنے بارے میں بُرا رویہ ہے،اور یہ آپ کے سب تعلقات پر اَثر انداز ہوگا۔ خُدا نہیں چاہتا کہ آپ اپنے بارے میں بُری باتیں کہیں؛ وہ چاہتا ہے کہ آپ خود سے پیار کریں اور خود کو عّزت دیں تاکہ آپ دوسروں سے بھی مُحبّت کرسکیں اور ان کو عزت دے سکیں۔ جو کچھ آپ کے اپنے پاس نہیں ہے آپ دوسروں کو نہیں دے سکتے۔

خُدا ہم سے غیر مشروط مُحبّت کرتا ہے، اور جب کہ خُدا جو کہ کامل ہے ہم سے مُحبّت کرتا ہے تو ہم بھی یقیناً خود سے پیار کرسکتے ہیں۔ ہم سب خطائیں کرتے ہیں اور بدلنا چاہتے ہیں اور ہمیں تبدیلی کے لئے پاک رُوح کے ساتھ مِل کر کام کرنا ہے لیکن مسیح کے وسیلہ اس نامکمل حالت میں بھی ہم خود سے پیار کرسکتے ہیں اور اپنی قدر بھی کرسکتے ہیں۔ جتنا آپ خود کو قبول کریں گے اتنا ہی آپ کا دوسروں کے ساتھ تعلق درست ہوگا۔

 

آج کا قوّی خیال: میں اپنے لئے خُدا کی مُحبّت کو قبول کرتا/کرتی ہوں، اور دوسروں سے اِسی طرح مُحبّت کرتا/کرتی ہوں جیسا میں خود سے کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon