PT-193 خُدا وفادار ہے

خُدا سچّا ہے (قابلِ بھروسہ،بااعتبار ہے اور اِس لئے ہمیشہ اپنے وعدوں میں سچّا ہے اور اِس پر تکیہ کیا جا سکتا ہے) جس نے تمہیں اپنے بیٹے ہمارے خُداوند یسوع مسیح کی شراکت کے لئے بُلایا ہے۔                           1 کرنتھیوں 1 : 9

فکر کرنے کا مطلب ہے خُدا کی ہر قسم کے حالات میں سنبھالنے کی قوّت پر بھروسہ کرنے میں ناکام رہنا۔ جب ہم فکر مند ہوتے ہیں تو دراصل ہم سوچتے ہیں کہ اگر میں زیادہ کوشش کروں گا/گی تو میں اپنے مسئلہ کا حل تلاش کرہی لوں گا/گی، جو کہ خُدا پر بھروسہ کرنے کے متضاد ہے۔

ہم میں سے اکثر لوگوں نے اپنی زندگی خود اپنا خیال کرنے میں گزار دی ہے اور ہر معاملہ میں خُدا پر بھروسہ کرنا سیکھنے میں وقت لگتا ہے۔ لیکن ہم ایسا کرنے سے ہی سیکھتے ہیں۔ ہمیں اِیمان کا قدم اُٹھانا ہے اور جب ہم ایسا کریں گے ہم خُدا کی وفاداری کا تجربہ کریں گے، اوراس طرح اگلی بار اس پر بھروسہ کرنا ہمارے لئے آسان ہو جائے گا۔

 

آج کا قوّی خیال: میں خُدا کی وفاداری پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon