پس عزیز فرزندوں کی طرح (اپنے باپ کی مانند بنو) خُدا کی مانند بنو (اُس کی تقلید کرو، اُس کے نمونہ کی پیروی کرو)۔ افسیوں 5 : 1
اِس حوالہ میں ہمیں سیکھایا گیا ہے کہ ہم خُدا کی مانند بنیں۔ پس خُدا جیسا بھی ہے ہمارے اندر اُس کی مانند بننے کی آرزو ہونی چاہیے۔ خُدا ہمارے دِل کی آرزو پر نگاہ کرتا ہے اور ہماری مدد کرتا ہے تاکہ ہم اپنے برتاؤ میں روز بروز اُس کی مانند بنیں۔
کیا آپ سوچتے ہیں کہ اِس وقت خُدا آسمان پر بیٹھا غُصّہ میں ہے اور رو رہا ہے اور اُداس ہے؟ نہیں، یہ خُدا کا کردار نہیں ہے۔ خُدا شادمان، ہے اور وہ زور آور ہے پس ہمیں اُس کی مانند بننا چاہیے۔
خُدا رحیم بھی ہے اور قہر کرنے میں دھیما (دیکھیں زبور 103 :8)۔ اگر آپ کسی بے انصافی کے باعث اِنسانوں سے ناراض ہیں،اس پر فتح پانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ خُدا کی مانند بنیں اور ان پر رحیم ہونے کا فیصلہ کریں ــــ اُن کو معاف کردیں چاہے وہ آپ کی نگاہ میں اس قابل ہیں یا نہیں۔
آپ اور میں زیادہ سے زیادہ خُدا کی مانند بن سکتے ہیں کیونکہ اس کی قوّت اور خوبیاں ہم میں ہیں (دیکھیں 2 پطرس 1 : 3 -4)۔ اپنی زندگی میں خُدا کی مانند بننا شروع کردیں، مخصوص حالات میں اپنے احساسات کی پیروی کرنے کی بجائے وہ کریں جس کا آپ کو یقین ہے کہ وہ کرتا۔
آج کا قوّی خیال: خُدا کے فضل سے اور اُس کی قوّت سے، میں اُس کی مانند بنتا/بنتی ہوں، زندگی گزارنے کے لئے وہ میرا نمونہ ہے۔