PT-205 ہر قِسم کے حالات میں مطمئن اور مستحکم

کیونکہ میں نے یہ سیکھا ہے کہ جس حالت میں رہوں اُسی پر راضی (مطمئن رہوں اِس حد تک کہ میں پریشان اور مضطرب نہ ہوں) رہوں۔                            فلپیوں 4 : 11

زندگی میں اگر استحکام اور اطمینان ہو تو ہم خوش رہ سکتے ہیں۔ میں نے یہ دریافت کیا ہے کہ جب میں مستحکم اور مطمئین ہوتی ہوں تو زیادہ بہتر محسوس کرتی ہوں، اور میرا خیال ہے کہ جب میری یہ حالت ہوتی ہے تو لوگ بھی اُس وقت مجھے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ میرا اِیمان ہے کہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔ مضبوط زندگی کے لئے جذباتی طور پر مستحکم اور مطمئین ہونا بہت ضروری ہے اور جب آپ میں یہ خوبیاں پیدا ہوں گی تو آپ خود کو پہلے سے بھی بہت زیادہ مضبوط محسوس کریں گے۔

پولس کہتا ہے کہ اُس نے سب حالتوں میں مطمئین رہنا سیکھ لیا ہے۔ اِسی طرح آپ کو بھی زندگی کے اِس پہلو کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر آپ اپنی زندگی میں حقیقی پھل دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اِیمان سے مستحکم اور مطمئین رہنا شروع کرنا ہے۔ خُدا کا کلام فرماتا ہے کہ وہ چیزوں جو ہماری نظروں سے اوجھل ہیں ہمیں ان کے بارے میں اس طرح سے بات کرنی ہے اور ہم کر بھی سکتے ہیں کہ جیسے وہ موجود ہیں (دیکھیں رومیوں 4 : 17)۔ اپنی سوچ کو بدلیں اور کہنا شروع کردیں کہ آپ جذباتی طور پر مستحکم اور مطمئین ہیں، ایسا کرنا آپ کے لئے مدد گار ثابت ہوگا کیونکہ آپ واقعی مستحکم اور مطمئین ہوجائیں گے۔

 

آج کا قوّی خیال: میں ہر حالت میں مستحکم اور مطمئین ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon