PT-211 عظیم اِیمان کیسے رکھیں

اور اِیمان کے بانی (ہمارے بھروسہ کا محرک) اور کامل کرنے والے (بالغ کرنے والا اور کامل کرنے والا) یسوع کو تکتے رہیں (ہر دھیان ہٹانے والی چیز سے نظریں ہٹا کر) جس نے اُس خوشی کے لئے جو اُس کی نظروں کے سامنے تھی شرمندگی کی پرواہ نہ کر کے صلیب کا دُکھ سہا اور خُدا کے تخت کی دہنی طرف جا بیٹھا۔                     عبرانیوں 12 : 2

عبرانیوں 12 : 2 میں ہمیں ہدایت دی گئی ہے کہ ہم ہر اُس چیز سے جو ہماری توجہ کو بھٹکاتی ہے نظر ہٹا کر خُداوند یسوع کی طرف دھیان کریں، جو ہمارے اِیمان کا بانی اور ہمارے اِیمان کا منبع ہے۔ اگر ہم اپنے مسائل پر غور کرنے کی بجائے خُدا پر نگاہ کریں گے، اُس کے بارے میں سوچیں گے اور اس کی بھلائی کے بارے میں بات کریں گے، تو ہم اِیمان پر نگاہ کررہے ہیں۔ جب ہم اِیمان پر دھیان کریں گے، تو یہ بڑھتا چلا جائے گا۔

تھوڑا اِیمان عظیم بن سکتا ہے جب آپ اس کو اکثر استعمال کریں گے۔ جب آپ خُدا پر بھروسہ کرنے کے لئے قدم بڑھاتے ہیں، تو آپ اُس کی وفاداری کا تجربہ کریں گے اور اس کے عوض آپ زیادہ اِیمان رکھنے کے لئے حوصلہ پائیں گے۔ جب آپ کا اِیمان ترقی کرتا اور بڑھتا ہے تو آپ کے اُوپر آپ کے مسائل کا بوجھ کم ہوتا جاتا ہے اور آپ کم فکر مند ہوتے ہیں۔

 

آج کا قوّی خیال: خُداوند یسوع جو ہمارے اِیمان کا بانی اور کامل کرنے والا ہے وہی ہماری قوّت کا منبع بھی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon