PT-214 آپ کے خیال خُدا سے پوشیدہ نہیں ہیں

اَے خُدا تو مجھے (پورے طور پر) جانچ اور میرے دِل کو پہچان۔ مجھے آزما اور میرے خیالوں کو جان لے۔                    زبور 139 : 23 – 24

اگر آپ کا ذہن ایک فلم کی سکرین کی طرح ہوتا اور سب آپ کی سوچوں کو دیکھ سکتے تو کیسا ہوتا؟ اکثر ہم ایسی باتیں سوچ رہے ہوتے ہیں جو ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی اُنہیں جانے۔ لیکن کیا ہمیں اس مقام پر نہیں پہنچنا چاہیے جہاں ہم اپنے کسی بھی خیال کو دوسروں کے سامنے پیش کرنے سے شرمندہ نہ ہوں؟ کیا یہ ہماری منزل نہیں ہونی چاہیے؟

بائبل بیان کرتی ہے کہ ہمارے اندر موجود خُدا کے جلال (اس کا دیکھا جانے والا جلال) کا درجہ تبدیل ہوسکتا ہے۔ جیسے جیسے خُدا جلال کے ایک درجہ سے دوسرے درجہ تک لے جائے گا اور ہمیں تبدیل کرے گا، ہمارے خیالات آہستہ آہستہ تبدیل ہوجائیں گے (دیکھیںں 2 کرنتھیوں 3 : 18)۔ اس کے ساتھ شراکت کر کے ایسی سوچوں کو پیدا کریں جن سے آپ کو کسی کے سامنے بھی شرمندہ نہ ہونا پڑے!

 

آج کا قوّی خیال: میری سوچیں خُدا سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ میں جانتا/جانتی ہوں کہ میں اُس کی مدد سے تبدیل ہوسکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon