PT-222 یسوع سچائی ہے

راہ حق اور زندگی میں ہوں کوئی میرے وسیلہ (ذریعہ) کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا۔                            یُوحنّا 14 : 6

جب ہم ابلیس اور اِنسانوں کے جھوٹ کا یقین کرتے ہیں تو ہم قید ہوجاتے ہیں لیکن جب ہم خُدا کے کلام کی سچائی پر اِیمان لاتے ہیں تو وہ ہمیں آزاد کرتی ہے۔ خُدا کا کلام ہماری زندگیوں میں نُور لے کر آتا ہے اور تاریکی چھٹ جاتی ہے۔ خُدا کے کلام میں قائم رہیں اور آپ اپنی زندگی کے بہت سے معاملات میں آزادی اور خلاصی کا تجربہ کریں گے۔ میں جانتی ہوں کہ یہ سچ ہے کیونکہ میں نے خود اس کا تجربہ کیا ہے۔

خُداوند یسوع سچائی ہے اور جب ہم اُس کے کلام پر جو اُس نے فرمایا ہے اِیمان لاتے ہیں اور اُس کی راہوں کا یقین کرتے ہیں تو پھر ہماری زندگیاں اس کی مرضی کے مطابق ڈھل جاتی ہیں۔ زندگی کا معیار جو خُدا ہمارے سامنے پیش کرتا ہے یہ وہ زندگی ہے جو مسیح نے بسر کی تھی۔ ذرا تصور کریں: ہم خُدا کی زندگی میں حصہ دار ہو سکتے ہیں اور اس کوحاصل کرنے کے لئے سچائی کو جاننا اور اس کا اطلاق اپنی زندگی پر کرنا کافی ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: خُداوند یسوع راہ اور حق اور زندگی ہے!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon