کیا تم نے یہ نوشتہ بھی نہیں پڑھا کہ جس پتھر کو معماروں نے رد کیا وہی کونے کے سرے کا پتھر ہوگیا ، یہ خُداوند کی طرف سے ہوا اور ہماری نظر میں عجیب ہے؟ مرقس 12 : 10 – 11
ہم سب کو دُنیا میں مسترد ہونے سے بہت ڈر لگتا ہے۔ خُداوند یسوع کو رد کیا گیا اور اس نے برداشت کیا اور بچ گیا۔ آپ بھی کر سکتے ہیں! جب میں یہ کہتی ہوں کہ آپ بچ جائیں گے، تو میرا یہ مطلب نہیں کہ آپ مشکل سے بچیں گے، میرا مطلب ہے کہ رد کئے جانے سے آپ کا دل نہیں ٹوٹے گا اور یہ خُدا کی مرضی کو پورا کرنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ بھی نہیں بنے گا۔ کسی کو بھی مسترد ہونا پسند نہیں ہے، لیکن ہم سب اس کا تجربہ کرنے کے باوجود فتح مند ہوسکتے ہیں۔
ہم اپنی نیک نامی کے ذمہ دار نہیں ہیں، بلکہ خُدا ہے! پس پُرسکون ہوجائیں اور یہ سوچیں کہ سب مجھے قبول نہیں کریں گے لیکن خُدا نہ صرف مجھے قبول کرتا ہے بلکہ مجھ سے مُحبّت بھی کرتا ہے۔ اس بات کو بار بار دہرائیں جب تک کہ آپ کو اس کا یقین نہ ہوجائے اور جب تک آپ رد کئے جانے سے مزید پریشان نہ ہوں۔
اگر خُدا آپ کے ساتھ ہے، توآپکی ھر ضرورت کے لئے سب کچھ آپکے پاس ہے۔ اگر وہ مناسب سمجھے گا کہ آپ کو کسی اور چیز کی ضرورت ہے تو وہ آپ کو وہ بھی مہیا کردے گا (دیکھیں متی 6 : 8، 33 – 34)۔ اگر آپ انسانوں کی مشروط مُحبّت سے زیادہ خُدا کی غیر مشروط مُحبّت کی قدر کرتے ہیں تو آپ رد کئے جانے کے درد پر فتح پا لیں گے۔
آج کا قوّی خیال: میں رد کئے جانے کے درد پر فتح پاسکتا/سکتی ہوں کیونکہ میں نے خُدا کی مُحبّت کو پا لیا ہے۔