PT-229 حدود میں آزادی

"سب چیزیں میرے لئے روا تو ہیں"ـــــ مگر سب چیزیں مفید نہیں۔سب چیزیں میرے لئے روا تو ہیںلیکن میں کسی چیز کا پابند نہ ہوں گا۔                        1 کرنتھیوں 6 : 12

نظم و ضبط آزادی کی قیمت ہے، یہ رہائی کا دروازہ ہے۔ جب ہماری زندگی میں نظم و ضبط نہیں ہوتا، تو ہم غلام بن جاتے ہیں؛ ہم ایسے کاموں میں پھنس جاتے ہیں جن کا ہم پر کوئی اختیار نہیں ہونا چاہیے۔

1 کرنتھیوں 10 : 23 میں پولس رسول کی اِسی قسم کی باز گشت سُننے کو ملتی ہے جب اس نے لکھا کہ "سب چیزیں روا (جائز ــــ اور ہم اپنی مرضی کے مطابق کرنے کے لئے آزاد ہیں) تو ہیں مگر سب چیزیں مفید (مناسب، منافع بخش اورصحت بخش ) نہیں۔ سب چیزیں روا تو ہیں مگر سب چیزیں (کِردار کی) ترقّی (اور روحانی زندگی کے لئے ) کا باعث نہیں۔”

پولس یہ کہہ رہا ہے کہ اَصل میں وہ اپنی مرضی کے مطابق سب کچھ کرنے کے لئے آزاد ہے ، لیکن وہ خود کو روکتا ہے تاکہ وہ کام جو نامناسب ہیں اُن سے باز رہے۔ یہ بڑی دانائی کی بات ہے جب ہم کسی کام کو کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے سوچتے ہیں کہ یہ ہمارے کردار کی ترقی کا باعث ہے یا نہیں یا یہ ہماری روحانی ترقّی میں مددگار ہے یا نہیں تو یہ بڑی دانائی کی بات ہے اور نظم و ضبط کی مشق کا عقلمندانہ طریقہ ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: خُداوند یسوع نے مجھے نظم و ضبط اور پرہیزگاری عطا کی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon