PT-230 خُداوند کے چُھڑائے ہوئے یہی کہیں

خُداوند کے چھڑائے ہوئے یہی کہیں ۔ جن کو اُس نے فدیہ دے کر مخالف کے ہاتھ سے چھڑا لیا۔                           زبور 107 : 2

بائبل بیان کرتی ہے کہ وہ جو خُدا کے ہیں وہ چھڑائے ہوئے ہیں اور ان کو اِس کا اِقرار بھی کرنا چاہیے۔ آپ چھڑائے ہوئے ہیں! خُداوند یسوع نے آپ کے چھٹکارے کی قیمت اَدا کردی ہے! آپ آزاد ہیں اور آپ کو سیکھنا ہے کہ اِس سچائی سے متفق ہوں!

اِیمان سے با آوازِ بُلند یہ اِقرار کرنا شروع کردیں "میں گناہ، احساسِ جرم اور سزا سے چھوٹ گیا/گئی ہوں۔ مجھے قہر ، کڑواہٹ، حسد اور خوف سے چھٹکارا مِل گیا ہے اور میں آزاد ہوں تاکہ خُدا سے اپنی ذات سے اور دوسرے لوگوں سے پیار کروں۔” یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ان سچائیوں کو اپنی رُوح میں اُتار لیں اس سے پہلے کہ اِن کا تجربہ کریں۔ اِیمان پہلے آتا ہے اور پھر بعد میں اس کا ظہور ہوتا ہے۔ اِیمان اُمید کی ہوئی چیزوں کا ثبوت ہے، ان چیزوں کا ثبوت جو ہم نے نہیں دیکھیں (دیکھیں عبرانیوں 11 : 1)۔ آپ اِیمان کا اقرار اس لئے نہیں کرتے کہ آپ کو کوئی نشان نظر آتا ہے یا آپ کچھ محسوس کرتے ہیں بلکہ اس لئے کہ آپ خُدا کے کلام پر بھروسہ کرتے ہیں۔ خُدا کی باتوں پر بھروسہ کرنے کا فیصلہ کریں اور اُن کو ایمان سے دہرائیں۔

 

آج کا قوّی خیال: میں ہمیشہ اِیمان کی زبان بولتا/بولتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon