PT-234 ہماری کمزوری خُدا کو روک نہیں سکتی

ہاں وہ کمزوری کے سبب سے مصلوب کیا گیا لیکن خُدا کی قدرت کے سبب سے زندہ ہے اور ہم بھی اُس میں کمزور تو ہیں (جیسا کہ وہ انسانی طور پر کمزور تھا) مگر اُس کے ساتھ خُدا کی اُس قدرت کے سبب سے زندہ (اس کے ساتھ رفاقت میں) ہوں گے جو تمہارے واسطے ہے (ہم خود کو ظاہر کریں گے)۔                         2 کرنتھیوں 13 : 4

اگرچہ ہم سب کمزور ہیں، لیکن ہم خُدا سے برکت پا سکتے ہیں۔ یعقوب ایک ایسا آدمی تھا جس کے اندر بہت سی کمزوریاں تھیں لیکن وہ خُدا کے ساتھ آگے بڑھتا رہا اور اُس نے برکت حاصل کرنے کے لئے پکا اِرداہ کیا ہوا تھا (دیکھیں پیدایش 32)۔ خُدا اس قسم کے اِرادوں کو پسند کرتا ہے۔ خُدا ان کے وسیلہ سے جلال پاتا ہے جو اپنی شخصی کمزوریوں کو رکاوٹ بننے نہیں دیتے اور نہ اس کے اِرادوں کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ خُدا ہمارے وسیلہ سے اُس وقت کام کرتا ہے جب ہم اِس حقیقت کو مان لیتے ہیں کہ ہمارے اندر کمزوریاں ہیں، اور پھر ہم پکا اِرادہ کرتے ہیں کہ ان کو اپنے راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ ہماری کمزوریاں خُدا کو روک نہیں سکتیں جب تک ہم خود ایسا نہ کریں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ خود تو کمزور ہوں لیکن آپ مسیح میں زورآور ہوسکتے ہیں۔

 

آج کا قوّی خیال: اگرچہ میں کمزور ہوں لیکن میں اُس میں زورآور ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon