اور جب کبھی تم کھڑے ہوئے دُعا کرتے ہو اگر تمہیں کسی سے کچھ شکایت ہو تو اُسے معاف کرو تاکہ تمہارا باپ بھی جو آسمان پر ہے تمہارے گناہ معاف کرے۔ مرقس 11 : 25
اگر آپ خُدا کے معجزہ کے لئے دُعا کر رہے ہیں یا خُدا سے کچھ مانگ رہے ہیں اور آپ کو وہ مِل نہیں رہا، تو خُود سے سوال کریں کہ کہیں کوئی ایسا شخص تو نہیں ہے جِسے آپ نے معاف نہیں کیا۔ اپنے غصہ اور نامعافی کو بہانہ نہ بنائیں۔ اپنے حالات یا لوگوں کے سلوک کے بارے میں شکایت نہ کریں ، خُدا پر بھروسہ کریں کہ وہ آپ کا دفاع کرنے والا ہے اور ہر ایک کے ساتھ مُحبّت سے پیش آئیں۔
جب آپ دُعا کریں تو خُدا سے کہیں:اَے خُدا میں کسی کے خلاف اپنے دِل میں غصہ اور نامعافی کو رکھنا نہیں چاہتا/چاہتی، پس اگر میں ایسا کروں، تو مہربانی سے مجھ پر ظاہر کر تاکہ میں ناراض ہونے کی بجائے اُن کے لئے دُعا کروں۔ میں کسی سے ناراض نہیں ہوں۔ میں غصہ میں بھی نہیں ہوں، میں تلخ بھی نہیں ہوں؛ میں مجروع بھی نہیں ہوں، میں بہترین کی توقع کروں گا/گی۔ ناراضگی میں اپنی عمر نہ گنوایں اس کی بجائے کسی کے لئے ٹھوکر کا باعث نہ ہوں اور فوراً معاف کردیں۔
آج کا قوّی خیال: جب میں دُعا کرتا/کرتی ہوں، میں اپنے دِل میں کسی کے لئے ناراضگی یا تلخی نہیں رکھتا/رکھتی۔