PT-247 سب چیزیں ملکر بھلائی کے لئے کام کرتی ہیں

اور ہم کو معلوم ہے کہ (خُدا اُن کی محنتوں میں اُن کا شریک ہے) سب چیزیں مِل کر (ایک منصوبہ کے تحت) خُدا سے مُحبّت کرنے والوں کے لئے بھلائی پیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لئے یعنی اُن کے لئے جو خُدا کے (اس) اِرادہ کے موافق بلائے گئے۔                    رومیوں 8 : 28

رومیوں 8 : 28 میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ سب چیزیں مِل کر بھلائی کے لئے کام کرتی ہیں۔ یہاں یہ نہیں کہا جارہا کہ سب چیزیں اچھّی ہیں، لیکن یہ ضرور کہا جارہا ہے کہ سب چیزیں مِل کر بھلائی پیدا کرتی ہیں۔

آپ کو ایسا اِنسان بننا ہے جو مںصوبہ بندی کے ساتھ کام کرتا ہو لیکن اگر کسی غیر متوقع چیز یا پریشانی کے باعث وہ منصوبہ کامیاب نہ ہو تو بھی وہ پُرسکون رہتا ہو۔ یہاں تک کہ وہ لوگ جو مثبت ہیں ان کو اپنے بنائے گئے منصوبہ کے مطابق  ہمیشہ سب کچھ نہیں ملتا۔ لیکن مثبت لوگ فیصلہ کرتے ہیں کہ کچھ بھی ہو وہ خوش رہیں گے، وہ اِیمان رکھتے ہیں کہ خُدا سب چیزوں سے بھلائی پیدا کرے گا۔

 

آج کا قوّی خیال: میرا اِیمان ہے کہ خُدا سب چیزوں سے بھلائی پیدا کرتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon