PT-249 اپنی جگہ پر ڈٹے رہیں

اور جب اُس نے قَوم سے مشورہ کر لِیا تو اُن لوگوں کو مُقرّر کِیا جو لشکر کے آگے آگے چلتے ہُوئے خُداوند کے لِئے گائیں اور حُسنِ تقدُّس کے ساتھ اُس کی حمد کریں اور کہیں کہ خُداوند کی شُکرگُذاری کرو کیونکہ اُس کی رحمت اَبد تک ہے۔                         2 تواریخ 20 : 12

اِس آیت میں لوگ یقینی طور پر یہ تین باتیں جان چکے تھے: (1) دشمن کے خلاف وہ کمزور ہیں؛ (2) وہ نہیں جانتے تھے کہ کیا کریں؛ اور (3) اُن کو خُدا پر اپنی نظریں لگانے کی ضرورت تھی۔

جب وہ یہ باتیں جان گئے اور آزادی سے خُداوند کے سامنے اُن کا اِقرار کیا، تو اُس نے اُن سے کہا: "تم اس بڑے انبوہ کی وجہ سے نہ تو ڈرو اور نہ گھبراؤ کیونکہ یہ جنگ تمہاری نہیں بلکہ خُدا کی ہے…تم کو اِس جگہ میں لڑنا نہیں پڑے گا؛ تم قطار باندھ کر چپ چاپ کھڑے رہنا اور خُداوند کی نجات جو تمہارے ساتھ ہے دیکھنا خوف نہ کرو اور ہراسان نہ ہو۔ کل اُن کے مقابلہ کو نکلنا اور کیونکہ خُداوند تمہارے ساتھ  ہے!” (2 تواریخ 20 : 15 ، 17)

آپ کی جگہ یہ ہے کہ خُداوند کا انتظار کریں، اور پرستش اور شُکرگزاری کرتے ہوئے آپ کی آنکھیں اُس پر لگی رہیں، ، جب کہ اِس سارے عمل کے دوران وہ سب چیزوں کو آپ کی بھلائی کے لئے استعمال کرے۔

 

آج کا قوّی خیال: میری آنکھیں خُداوند پر لگی ہیں اور جنگ اُس کی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon