میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جو اِیمان لاتا ہے (جو میری پیروی کرتا ہے، بھروسہ کرتا ہے، تکیہ کرتا ہے اور مجھ پر اِیمان لاتا ہے ) ہمیشہ کی زندگی اُس کی (ملکیت) ہے۔ یُوحنّا 6 : 47
جب تک معجزات ہوتے رہیں گے، اُس وقت تک ہر کوئی خُداوند یسوع کی پیروی کرنے کے لئے تیار رہے گا۔ یُوحنّا 6 باب میں خُداوند یسوع مسیح نے جو کچھ اُن کے لئے کیا اُس کی وجہ سے وہ لوگ اُس کے پیچھے ہو لئے لیکن خُداوند یسوع نے اُن سے کہا کہ وہ اُس کی تلاش کریں نہ کہ ان کاموں کی جو وہ کرتا ہے۔ خُدا چاہتا ہے کہ ہم اُس کے چہرہ کے دیدار کے طالب ہوں اس کے ہاتھ کے نہیں۔
ہماری زندگی میں ایسا وقت آئے گا جب ایسا لگے گا کہ خُدا خاموش اور ساکت ہے، بالکل ایسا لگے گا کہ وہ ہم سے چُھپ رہا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ایسے وقت میں ہم اُس کی پیروی کرنا نہ چھوڑیں، لیکن اگر ہم صرف اُس کے ہاتھ ( یعنی کہ وہ ہمارے لئے کیا کرسکتا ہے) کی تلاش میں ہیں تو ہم اُسے چھوڑ دیں گے۔ایسے وقت میں جب خُدا "چھپا” ہوا ہو اور ہم اُسے ڈھونڈ رہے ہوں، ہمارا اِیمان ترقی کرسکتا ہے۔ اگر ہم صرف اس وقت خوش ہوتے ہیں جب ہماری زندگی میں کوئی بڑا، ہیجان انگیز کام ہوتا ہے تو ہم کبھی بھی مستحکم نہیں ہوں گے کیونکہ ہر روز تو ہمیں اس طرح کے تجربات کا سامنا نہیں ہوتا ۔ جب ہم خُدا پر بھروسہ کریں گے تو ہماری عام، روزمرہ، فطری زندگی مافوق الفطرت ہوسکتی ہے۔
آج کا قوّی خیال: میں خُدا کے چہرے کے متلاشی ہوں اُس کے ہاتھ کے نہیں، یعنی مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ وہ میرے لئے کیا کرسکتا ہے۔