PT-271 ٹھوکر نہ کھائیں

تیری شریعت سے مُحبّت رکھنے والے مطمئین ہیں۔اُن کے لئے ٹھوکر کھانے کا کوئی موقع نہیں۔                          زبور 119 : 165

اس میں کوئی شک نہیں کہ ــــ جب تک ہم دُنیا میں اِنسانوں میں گھرے ہوئے ہیں، ہم ٹھوکر کھا سکتے ہیں۔ جس طرح کوئی بھی اور آزمائش آتی ہے اِسی طرح درد، غصہ اور ٹھوکر کھانے کی آزمائش سے یقینی طور پر ہمارا سامنا ہوگا، لیکن خُداوند یسوع نے کہا ہے کہ ہمیں دُعا کرنی چاہیے تاکہ ہمیں آزمائش کے سامنے سر نہ جھکانا پڑے (دیکھیں متّی 26 : 41)۔

وہ لوگ جو پُراثر زندگیاں بسر کرنا چاہتے ہیں اُن کو معاف کرنے میں ماہر ہونا پڑے گا یعنی اُنہیں جو ان کو تکلیف پہنچاتے اور ٹھوکر کھلاتے ہیں۔ جب کوئی آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے اور آپ سے بدتمیزی یا بےحسی کرتا ہے فوراً کہیں ” میں ٹھوکر نہیں کھاؤں گا” اگر وہ شخص آپ کے سامنے ہے، تو آپ اپنے دِل میں خاموشی سے یہ الفاظ دہرائیں، لیکن بعد میں اگر آپ کو وہ باتیں یاد آئیں اور ستائیں تو پھر بآوازِ بلند کہیں "میں ٹھوکر نہیں کھاؤں گا” اور خُدا سے کہیں کہ وہ آپ کی مدد کرے تاکہ آپ اُنہیں معاف کرسکیں۔

بعض اوقات خُدا آپ کی راہنمائی کرے گا تاکہ آپ کسی ایسے شخص کے ساتھ مزاحمت کریں جو ٹھوکر کا سبب ہے۔ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کی راہنمائی کرے کہ آپ اپنے قریبی تعلقات کو بحال کریں۔ لیکن ہمیں کبھی بھی کسی کی غلطی کو اپنے لئے ٹھوکر کا سبب نہیں بننے دینا چاہیے نہ ہی سخت دل ہونا ہے یعنی اپنے دِل میں نامعافی کو جگہ نہیں دینی ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: خُدا کے فضل سے کوئی بھی میرے لئے آسانی سے ٹھوکر کا سبب نہیں بن سکتا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon