PT-277 اچھّے طریقہ سے انتظار کرنا سیکھنا

اور صبر کو اپنا پورا کام کرنے دو تاکہ تم پورے اور کامل (لوگ) ہوجاؤ اور تم میں کسی بات (جن میں کوئی نقص نہ ہو) کی کمی نہ رہے۔                             یعقوب 1 : 4

اُن لوگوں کے لئے جو خُدا کو جلال دینا اور شادمان زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں صبر کرنا بے حد ضروری ہے۔ اگر کوئی بے صبر ہے، تو حالات غلط طریقہ سے اُس کے جذبات کو بھڑکا دیں گے۔ اگلی بار جب آپ کو کسی چیز یا شخص کا انتظار ہو، تو ردِعمل کا اظہار کرنے کی بجائے خود سے کچھ بات کرنے کی کوشش کریں۔ اس طرح سے سوچیں کہ ، پریشان ہونے سے یہ حالات جلد تو ٹھیک ہونے والے نہیں، پس بہتر ہے کہ میں خوش رہوں اور انتظار کروں۔ یا پھر آپ بآوازِ بُلند یہ کہیں کہ "انتظار کے لمحات میں میرے اندر صبر پیدا ہورہا ہے ، پس میں ان حالات کے لئے شُکرگزار ہوں” جب آپ ایسا کریں گے تو آپ ناخوشگوار حالات کے خلاف ردِعمل دیکھانے کی بجائے خُدا کے کلام پر عمل کررہے ہیں۔

 

آج کا قوّی خیال : جب میں انتظار کررہا/رہی ہوں میرے اندر صبر پیدا ہورہا ہے اِس لئے میں صبر سے انتظار کے لمحات سے لطف اندوز ہوں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon