PT-278 "لیکن خُدا”

اور بزرگوں (یعقوب کے بیٹوں ) نے حسد میں آکر یوسف کو بیچا کہ مصر میں پہنچ جائے مگر خُدا اُس کے ساتھ تھا۔                         اعمال 7: 9

خُدا نہیں چاہتا کہ ہم اپنے حالات کو نظر انداز کریں یا اُن کو جھٹلائیں، لیکن وہ یہ ضرور چاہتا ہے کہ ہم کبھی اس بات کو نہ مانیں کہ ان حالات میں منفی سوچ کے وسیلہ سے ہمیں کنٹرول کرنے کی قوّت ہے۔ یوسف ایک نوجوان لڑکا تھا جسے اُس کے اپنے بھائیوں نے غلام ہونے کے لئے بیچ دیا تھا "لیکن خُدا اُس کے ساتھ تھا” اور آخر کار یوسف سارے ملکِ مصر پر دوسرے درجہ کا حاکم بن گیا۔ میرا اِیمان ہے کہ اگرچہ یوسف کو مشکل حالات کا سامنا تھا لیکن وہ جانتا تھا کہ خُدا ان سب سے بڑا ہے۔

یہ سوچنا اور کہنا سیکھیں "مجھے مسائل کا سامنا ہے، لیکن خُدا میرے ساتھ ہے” کوئی بھی یہ سوچ سکتا ہے، میری نوکری چلی گئی ہے لیکن خُدا وفادار ہے۔ کوئی اور یہ سوچ سکتا ہے میرے شوہر نے مجھے اورمیرے دو بچّوں کو چھوڑ دیا ہے لیکن ہمارا خُدا مہیا کرنے والا ہے۔ مجھے یہ سوچنا پڑا کہ مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا لیکن خُدا نے مجھ سے میری مصیبتوں سے دوگنی برکات دینے کا وعدہ کیا ہے۔ مجھے کالج جانے کا موقع نہیں ملا تو بھی خُدا نے مجھے ترقی بخشی۔ بیمار شخص یہ سوچ سکتا ہے مصحت میرے لئے ایک مسئلہ ہے لیکن خُدا میرا شافی ہے۔

اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے پاس کیا نہیں ہے، آپ کے پاس خُدا تو ہے ــــ اور اُس کے وسیلہ سے سب کچھ ممکن ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: شاید مجھے میرے سارے حالات پسند نہ ہوں لیکن خُدا میرے ساتھ ہے اور وہ مجھے کامیابی بخشے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon