PT-280 خُدا کو خوش کرنے والے بنیں

اب میں آدمیوں کو دوست بناتا ہوں یا خدا کو؟ کیا آدمیوں کو خوش کرنا چاہتا ہوں؟ اگر اَب تک آدمیوں کو خوش کرتا رہتا تو مسیح (مسیحا) کا بندہ نہ ہوتا۔                       گلتیوں 1 : 10

بائبل یسوع کے بارے میں بیان کرتی  ہے کہ "اُس نے اپنے آپ کو خالی کردیا” (فلپیوں 2 : 7)۔ یہ بہت اہم بیان ہے۔ بہت سے لوگ اُس کے بارے میں اچھّی رائے نہیں رکھتے تھے لیکن اُس کا آسمانی باپ اسے اور اس کے کاموں کو جو وہ کرتا تھا پسند کرتا تھا، اور اُس کے لئے یہی کافی تھا۔ جب آپ کو اور مجھے خُدا کی  خوشنودی حاصل ہے، تو یہی وہ چیز ہے جس کی ہمیں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

پولس رسول کہتا ہے اگر وہ آدمیوں کو خوش کرتا رہتا، تو خُداوند یسوع مسیح کا بندہ نہ ہوتا۔ پولس یہ کہہ رہا تھا کہ اگر ہمارے اندر توازن نہیں ہے اور ہم انسانوں کی قبولیت کا زیادہ خیال کرتے ہیں تو یہ ہماری منزل تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔ ہم کبھی بھی ایک ہی وقت میں خُدا کو خوش کرنے والے اور انسانوں کو خوش کرنے والے نہیں ہوسکتے۔ خُدا کو خوش کرنے کی کوشش کریں، اِنسانوں کے ساتھ وہ خود نمٹ لے گا۔

 

آج کا قوّی خیال: میں اپنی زندگی میں خُدا کو اوّلیت دیتا/دیتی ہوں تاکہ اُس کو خوش کروں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon