جو کوئی اپنے جِسم کے لِئے بوتا ہے وہ جِسم سے ہلاکت کی فصل کاٹے گا اور جو رُوح کے لِئے بوتا ہے وہ رُوح سے ہمیشہ کی زِندگی کی فصل کاٹے گا۔ ۔ گلتیوں 6 : 8
جب ہم رُوح کو خوش کرنے کے لئے زندگی بسر کرتے ہیں، تو ہمیں اچھّے نتائج کی توقع کرنی چاہیے۔ جب ہم اپنے جسمانی بدنوں کی فکر کرتے ہیں ـــــ غذائیت سے بھرپور خوراک کھاتے ہیں اور ضرورت کے مطابق پانی پیتے ہیں، پوری نیند لیتے ہیں اور زیادہ پریشانیوں سے دور رہتے ہیں ـــــ تو اِن باتوں پر عمل کرنے سے ہمیں اچھّی صحت کی توقع ہوتی ہے۔ اگر ہمارا رویہ دوستانہ ہے تو ہمارے بہت سے دوست ہوں گے۔ اگر ہم فیاض ہیں تو بدلے میں ہمارے ساتھ بھی سخاوت ہی ہوگی۔ یہ اصول ہماری زندگی کے ہر حصہ پر لاگو ہوتا ہے، جس میں صحت، روپیہ پیسہ، صلاحیتیں، تعلقات اور ہر وہ چیز جو ہماری فلاح سے متعلقہ ہے شامل ہے۔ اگر غور کریں تو یہ سب سے سادہ قانون ہے اور ایسا قانون ہے جو ہماری زندگیوں میں عظیم قوّت پیدا کرتا ہے۔
آج کا قوّی خیال: میں رُوح کو خوش کرنے کے لئے زندگی بسر کرتا/کرتی ہوں اور اچھّے نتائج کی توقع کرتا/کرتی ہوں۔