اِس لِئے اگر کوئی مسِیح (مسیحا) میں( پیوستہ کیا گیا ) ہے تو وہ نیا مخلُوق (پورے طور پر نیا مخلوق) ہے۔ پُرانی چِیزیں (پُرانی اِخلاقی اور رُوحانی حالت) جاتی رہِیں۔ دیکھو وہ نئی ہو گئِیں۔ 2 کرنتھیوں 5 : 17
"نئے مخلوق” کی حیثیت سے آپ کو ماضی کے حالات و واقعات کے اَثر میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ایک نئے اِنسان ہیں اور مسیح میں آپ کے پاس ایک نئی زندگی ہے۔ آپ کو کلام کا مطالعہ کرنا ہے اور اُس میں موجود اپنے لئے اُس اچھّے منصوبہ کو جاننا ہے جو خُدا نے آپ کے لئے بنایا ہے اور اپنی سوچ کو نیا بنانا ہے۔ آپ کی زندگی کے حالات اچھّے ہوجائیں گے، اور اِس سچائی پراِیمان رکھنا شروع کردیں۔
حقیقت کو قبول نہ کرنا بے وقوفی ہے، اور چاہے ہماری زندگی کی حقیقت منفی ہی کیوں نہ ہو، تو بھی ہمیں اپنے رویہ کو مثبت رکھنا چاہیے۔ جو کچھ بھی ہونے والا ہے اس کے لئے ہمیشہ ذہنی طور پر تیار رہیں، اور اِیمان رکھیں کہ خُدا ہر بات میں سے بھلائی پیدا کرے گا۔ خوش رہیں آج کا دِن نیا ہے!
آج کا قوّی خیال: میں مسیح میں نیا مخلوق ہوں۔